لاک ڈاؤن کے بعد ملتان میں مزارات اوپن، عبادات کاسلسلہ شروع

  لاک ڈاؤن کے بعد ملتان میں مزارات اوپن، عبادات کاسلسلہ شروع

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ملتان میں بھی محکمہ اوقاف کی تحویل میں آنیوالے مزارات کھول دیئے گئے ہیں اور عقیدت مندوں کی طرف سے حاضری،دعاؤں،عبادات اور نوافل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ درگاہوں کی فضا پھولوں کی مہک اور (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

روایتی خوشبوں سے معطر ہو گئیں ہیں۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو مزارات کی خصوصی صفائی کا حکم دیا ہے جس پرکمپنی کے ورکرز کی طرف سے درگاہوں کے اندر اور احاطے میں بھرپور صفائی مہم جاری ہے۔مزاروں کے احاطوں میں دھول مٹی تک کو صاف کیا جارہا ہے اور تمام درگاہوں کے احاطوں میں کلورین ملے پانی کا سپرے بھی کیا جائے گا۔حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کی درگاہ پر صفائی کا عمل جاری ہے،حضرت شاہ رکن عالمؒ،حضرت شاہ شمس سبزواریؒ اورحضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے مزارات کی بھرپور صفائی بھی پلان کا حصہ ہے۔گزشتہ روز سے مزارت کو آنیوالے راستوں پر صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے محکمہ اوقاف کو ایس او پیز پر عمل کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔گزشتہ روز جمعتہ الوداع کے پیش نظر جامع مساجد کے اطراف میں بھی خصوصی صفائی شروع کی گئی جب کہ شہر خموشاں میں صفائی کا عمل بھی جاری رہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -