عید اجتماعات، مختلف شہروں میں انتظامات مکمل، سکیورٹی ادارے بھی متحرک

      عید اجتماعات، مختلف شہروں میں انتظامات مکمل، سکیورٹی ادارے بھی متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ، رحیم یارخان(بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازیخان میں 351 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب،ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،کورونا کے پیش نظر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1000سے زائد پولیس آفیسران فرائض انجام دیں گے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ عیدا لفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں پر عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جن مقامات پر نماز عید الفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامو ر کریں جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او اختر فارق نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ایس ایچ اوزکو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لئے اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 064.9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ادھر رحیم یارخان میں عید الفطر کے503اجتماعات کے لیے پولیس سمیت 2200 سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی،ایلیٹ فورس،کیو آر ایف،محافط اسکارڈ اسنیپ گشت و چیکنگ کریں گے، ٹریفک پولیس پارکنگ اور ٹریفک روانی کو یقینی بنائے گی سپیشل برانچ سرچ و سویپنگ کو یقنی بنائی گی، سیکیورٹی کے لیے والک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب، ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اہلکاروں کو ا لرٹ رکھیں گے،ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم۔ چاند رات پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ ڈی پی او منتظر مہدی کے احکا مات و ہدایات کی روشنی میں ضلع رحیم یارخان پولیس نے عید الفطر کے پر امن انعقادکے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ ضلع بھر میں منعقد ہونے والے عید الفطر کے503 اجتماعات کے لیے پولیس کے 1000سے زائد مسلح پولیس آفسران و جوان تعینات کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں پولیس کو 1006مقامی رضا کاروں اور175پولیس رضا کاروں کی مدد حاصل ہوگی۔ ضلع میں مرکزی عید گاہ رحیم یارخان، حیدری ٹرسٹ، مرکزی عید گاہ صادق آباد، دربار حسین خان پور، مخزن علوم خان پور، مدرسہ احیاء العلوم خان پور اور مرکزی عید گاہ لیاقت پور میں عیدالفطر کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ جبکہ سیکیورٹی کو مزید موئثر بنانے کے لیے بڑے اجتماعات پر 144سی سی ٹی وی کیمرے، 10والک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی کی جائے گی۔ پولیس پوائنٹ ڈیوٹی کے علاوہ ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکارڈ، کیو آر ایف کی ٹیموں کی صورت میں ضلع بھر میں گشت جاری رکھیں گی جبکہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات بھی اپنے علاقوں میں گشت کرکے اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مشکوک افراد اور اشیاء کو چیک کرتے رہیں گے تاکہ ہر قسم کی شرپسندی کی سد باب کیا جاسکے۔ ڈی پی او منتظر مہدی کے حکم پر ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی جاری ہے جہاں پر مشکوک افراد اور وہیکلز کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ عید الفطر کے روز سپیشل و سیکیورٹی برانچ نماز عید الفطر کے مقامات کی پیشگی سرچ اینڈ سویپنگ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اجتماع کے مقام پر عوام الناس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لا حق نہ ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی نفری ضلع کے مختلف مقامات اور عید الفطر کے اجتماعات کے قریب تعینات کی گئی ہے جو کہ ٹریفک کی روانی اور ایک خاص فاصلے پر پارکنگ کو یقینی بنائے گی۔ چاند رات پر عوام الناس کی بڑی تعداد خرید داری و دیگر امور کے لیے گھروں سے بازاروں، شاپنگ مالز، اور دیگر مقامات کا رک کرے گی اور اس دوران عوام الناس کو ممکنہ کسی بھی واردات سے بچانے کے لیے پولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات ہے جو کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ ان تمام امور کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ چاند رات سے 24گھنٹے صورت حال سے آفسران بالا کو آگاہ رکھے گا اور آفسران بالا کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کو پل پل متعلقہ پولیس آفسران تک پہنچا کر سیکیورٹی پلان کی کامیابی اور پر امن عید الفطر کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ عام روائتی ملبوسات میں پولیس اہلکار شر پسندوں کی خفیہ نگرانی بھی کریں گے جن کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر کارروائی عمل میں لا کر صورت حال کو کنٹرول میں رکھے گی۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے تمام پولیس ونگز کو حکم دیا ہے کہ ضلع بھر میں قانونی کی حکمرانی اور بالا دستی ہر صورت قائم رکھی جائے۔