شجاع آباد: 6ڈاکو کارسوار سے22لاکھ روپے چھین کرفرار

  شجاع آباد: 6ڈاکو کارسوار سے22لاکھ روپے چھین کرفرار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف و ارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق صدر شجاع آباد پولیس کے علاقے میں چھ مسلح ڈاکوؤ ں نے کار سوار محمد اصغر کو روک لیا اور اس سے 22 لاکھ روپے چھین لئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں فواد علی سے دس ہزار روپے، صدر پولیس کی حدود میں محمد اقبال سے دس ہزار روپے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

اور قطب پور پولیس کی حدود میں حمزہ سے سات ہزار روپے، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں محمد حلیم سے 11 لاکھ روپے، شاہ رکن عالم پولیس کیعلا قے میں حامد سے 25 ہزار روپے اور محمد جنید سے 15 ہزار روپے چھین لئے کینٹ پولیس کی حدود سے شاہد کی بیوی کا پرس چوری کرلیاگیا جس میں پچاس ہزار روپے تھے قطب پو ر پولیس کیعلاقے سے محمد عباس کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا محلہ ناصر آباد تھانہ ممتاز آباد سے فہد کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کی حدود سے دانش کی کار، عمر فاروق کا موٹرسائیکل، محمد علی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان، شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد اسلم کی کار، دہلی گیٹ پولیس کی حدود سے دلاور علی کا موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے ارشد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -