ٹبہ سلطان پور: ڈاکوؤں کی تاجروں پرفائرنگ، علاقے میں خو ف وہراس

  ٹبہ سلطان پور: ڈاکوؤں کی تاجروں پرفائرنگ، علاقے میں خو ف وہراس

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں ملتان روڑ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے،تاجروں نے کار بھگاکر جان بچائی،ڈاکوؤں ناکامی پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گلستان ٹیکسٹائل مل کے رجباہ کے کنارے سے ہوتے ہوئے فرار (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ہوگئے تفصیل کے مطا بق پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پورکے ایس ایچ او سب انسپکٹر ظہور حسین چھینہ کی ہٹ دھرمی کے باعث پولیس گشت نہ ہونے کے باعث علاقہ میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں بڑھنے لگی گذشتہ رات چوک میتلا کا تاجر ڈاکٹرسعید کھچی دیگر تاجروں محمد حیفظ اور عبدالوحید کے ہمراہ اپنی سوزکی کار پر سوار ہوکر رات کے وقت اپنے گھر شاہدآباد آرہا تھا کہ ملتان روڑ پر گلستان ٹیکسٹائل مل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار محمد سعید کھچی نے کار روکنے کی بجائے ڈاکوؤں کو دیکھ کر بھگالی جس پر ڈاکوؤں کارپر فائر نگ کرتے ہوئے تعاقب کرتے رہے آبادی کے نزدیک کار پہنچنے پر مسلح ڈاکوؤں ناکامی پر شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تاہم تاجر معجزانہ طور پر محفوظ رہے چوری کی واردات موضع نور پور میں جاوید گل کے گھر میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی6بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور مسلح ڈاکوؤں کی شدید ہوائی فائر نگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیاواضع رہے کہ ظہور حسین چھینہ کی بطور ایس ایچ او تھا نہ مترو میں بھی ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں درجنوں کی تعداد میں ہوئی تھیں جس پرحکام نے نوٹس لیتے ہوئے تبدیل کیا تھا علاقہ کی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اورآ ر پی او ملتان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر ظہور حسین چھینہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تبدیل کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -