حکومت ٹڈی دل کیخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کرے، افتخار احمد خان

    حکومت ٹڈی دل کیخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کرے، افتخار احمد خان

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنی رہائش گاہ " سیف نگر " خانگڑھ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور 75 فیصد عوام شعبہ زراعت سے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

وابستہ ہے مگر افسوس ہے کہ ناعاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت نااہل اور نالائق حکمرانوں نے شعبہ زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ برس ہی قومی اسمبلی میں حکمرانوں کو ٹڈی دل کے متعلق نشاندہی کرکے فوری عملی اقدامات کیلئے زور دیا مگر حکمرانوں اور زراعت کے وزرائنے ٹڈی دل کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی بجائے ٹاک شو میں سندھ حکومت کے خلاف بولنا شروع کر دیا جبکہ ٹڈی دل سے پنجاب ' بلوچستان ' سندھ کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور سنگین بحران کا سامنا ہے حیران کن امر یہ ہے کہ جنوبی پنجاب اور خصوصاً ڈی جی خان ڈویڑن میں بار بار ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے انہوں نیکہا کہ حکمران فوری طور پر ٹڈی دل کیخلاف جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر کورونا وائرس سے بھی زیادہ ٹڈی دل کا حملہ خطرناک ثابت ہوگا اور غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا حکمران فلاپ ہو چکے ہیں اور جب سے اقتدار میں آئے ہیں ملک کی بری حالت ہے اور عوام سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ اگلی بار عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہوں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -