کچا کھوہ:سماج دشمن عناصر کیخلا ف آپریشن 19کلوہیروین برآمد،ملزم گرفتار

  کچا کھوہ:سماج دشمن عناصر کیخلا ف آپریشن 19کلوہیروین برآمد،ملزم گرفتار

  

کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کچاکھوہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے منشیات فروش گرفتار کرلیا اور19کلو ہیروئن برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او کچاکھوہ ملک عدنان خورشید نے ہمراہ نفری35پھاٹک کے قریب(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

جانچ پڑتال جرائم ناکہ لگا رکھا تھاکہ مخبر نے اطلاع دی کہ گاڑی نمبری ایل ای اے14-4720جی ایل آئی کرولا رنگ سلور جس میں بھاری مقدار میں منشیات ہے اگر اس کو روکا جائے تو منشیات برآمد ہو سکتی ہے اسی اثنا میں کار راجہ پیلس کی طرف جا رہی تھی گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا گیا نہ رکنے پر تعاقب کرکے گاڑی کو بڑی مشکل سے روک لیا گیا گاڑی کی تلاشی لینے پر اگلی سیٹ پرپڑا کالے رنگ کابیگ جس میں 19عددپیکٹ ہیروئن برآمد ہوئی ناپ تول کرنے پر وزن 19کلو گرام ہوااور ملزم عمران ولد رجب سکنہ 20ایٹ آر کو گرفتار کر لیا ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اورپنجاب کے کئی تھانہ میں منشیات کے مقدمات درج ہیں مزکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر212/20بجرم 9سی درج کرلیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں 38دس آر کے رہائشی نزیر اعوان کے قبضہ سے 22سو گرام چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر213 بجرم 9سی درج کر لیا گیاہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -