کروناوائرس سے پاکستان کاپورا نظام بے نقاب، سید ذیشان اختر کا افطار پارٹی سے خطاب

  کروناوائرس سے پاکستان کاپورا نظام بے نقاب، سید ذیشان اختر کا افطار پارٹی ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی، ناکامی (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

، کرپشن اور مفاد پرستی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کرونا وبا نے حالات میں جہاں تبدیلی پیدا کی ہے، وہیں پاکستان کا پورا نظام بھی بے نقاب ہوگیا۔ ریاست سیاسی بندوبست کرتی ہے، پاپولر پارٹیاں اقتدار کیلئے بھان متی کا کنبہ جوڑتی ہیں اور نام نہاد الیکٹ ایبلز کے ہاتھوں نظام اقتدار بلیک میل ہوتاہے اسی وجہ سے تعلیم، صحت، بلدیاتی، سماجی نظام ناکارہ اور عوام لاوارث ہیں۔جماعت اسلامی عوام کو منظم کرے گی اور ظالمانہ کرپٹ مفاد پرست نظام سے نجات دلائے گی وہ ڈیرہ عزت میں رکن جماعت سراج احمد کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر فلسطین اور کشمیر عالم اسلام کے وجود کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ امت کے مسائل حل نہ کر کے عالمی برادری اور عالم اسلام کی قیادت نے مجرمانہ کردار ادا کیاہے۔ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ فلسطین و کشمیر کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے دفن کرناچاہتا ہے۔ صدی کی ڈیل اور مودی فاشزم اقدامات ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ عالم اسلام ہوش کے ناخن لے، ایمانی غیرت پیدا کرے اور فلسطین و کشمیر کے مسائل حل کرائے وگرنہ اسلامی دنیا کا مستقبل اور زیادہ انتشار اور تاریکی کا شکار کردیا جائیگا۔تقریب سے نائب امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف،امیر پی پی 245 نصراللہ ناصر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -