مظفر گڑھ: مختلف علاقوں میں گیس بند، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

  مظفر گڑھ: مختلف علاقوں میں گیس بند، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

  

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)دن کے اوقات میں شاہجمال سمیت ضلع بھر میں گیس کی بد ترین سے بندش بزرگ شہریوں،مریضوں اور بچوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

دن کے اوقات میں ضلع بھر میں سوئی گیس بند کر دی جاتی ہے ہسپتالوں میں خیراتی کھانا چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے گیس بندش کے باعث کھانا تیار نہ ہو نے اور مریضوں کے لواحقین کو کئی کئی گھنٹے کھانے کی انتظار کرنے اور بالآخر کھانا دستیاب نا ہونے سے سخت اذیت سے گذرنا پڑتا ہے اسی طرح کی صورتحال کا ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کے چلڈرن وارڈ میں دو تین روز سے سامنا ہے جہاں کمسن اور نو زائیدہ بچے یر علاج ہیں بچوں کے ساتھ خواتین رہتی ہیں جو کہ درپیش مسائل کے باعث باہر سے کھانا نہیں لے سکتیں وہ خیراتی ٹرالی کے انتظار میں رہتی ہیں جوکہ کھانا میسر نہ آنے پر فاقے سے رہتی ہیں لواحقین رحمت عزیز،سدرہ مائی،عزیز مائی،عبدالرحمان و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -