مالی بحران کے باوجود ڈرائی پورٹ ملازمین کو تنخواہیں اداکریں،جنرل منیجر اویس بٹ کااجلاس سے خطاب، پراپیگنڈہ کی مذمت

  مالی بحران کے باوجود ڈرائی پورٹ ملازمین کو تنخواہیں اداکریں،جنرل منیجر ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈرائی پورٹ کے ملازمین کو کورونابحران کے باوجود نہ صرف تنخواہ کی بروقت ادائیگی کی گئی بلکہ ان کو مخیر حضرات کی جانب سے چار راشن اور(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

چیرمین ڈرائی پورٹ کی طرف سے تمام ملازمین کو پانچ پانچ ھزار روپے کی عیدی بھی دی گئی ان خیالات کا اظہار ڈراء پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر کرنل (ر)اویس بٹ نے ایک اجلاس میں کیا انھوں نے کہا کورونا کی وجہ سے جب ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں کاروباری سرگرمیاں نہ ھونے کے برابر رہ گئی تو اخراجات چلانے کے وسائل چیرمین ڈراء پورٹ ٹرسٹ خواجہ جلال الدین رومی نے فراھم گئے جس کے بعد ملتان میں یہ واحد ادارہ تھا جس نے آمدن کے بغیر ھی اپنے ملازمین کی نوکریوں کو محفوظ رکھا بلکہ ان کو بروقت تنخواہ بھی ادا کی جنرل منیجر ڈراء پورٹ ٹرسٹ کرنل(ر)اویس بٹ نے مزید کہا کہ مقامی اخبارات میں شائع ھونے والی خبر نہ من گھرٹ ھے بلکہ زمینی حقائق کے منافی ھے کہ جب مالی بحران کے دنوں میں ٹرسٹ کے چیرمین نے اپنی جیب سے تنخواہ کی ادائیگی کی تو اب یہ کیسے ممکن ھے کہ دوماہ سے ملازمین کو تنخواہ نہ ملی ھو کورونا کی وجہ سے کچھ عرصہ تعطیل کے بعد ٹرسٹ پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ھو چکا ھے اب تو یہ بات بالکل جھوٹ ھے کہ ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ْ ملی کہ یہ خبر ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ھے۔

مذمت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -