ایم پی اے شاہین رضا کاانتقال ، پی ٹی آئی حکومت بار وقار، باکمال رکن سے محروم ہوگئی،ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ

  ایم پی اے شاہین رضا کاانتقال ، پی ٹی آئی حکومت بار وقار، باکمال رکن سے ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ ایم پی اے شاہین رضا کا انتقال بہت افسوسناک ہے پنجاب اسمبلی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

ایک شائستہ، باوقار، باکمال رکن سے محروم ہوگئیں اور خواتین ارکان ایک بہترین دوست کھوچکی ہے اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ڈاکٹر شاہینہ، شاہین رضا مرحومہ کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے گفتگو کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ کوڈ 19سے انکی موت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے یہ کورونا ایک خطرناک، جان لیوا اور لا علاج بیماری ہے اسکو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ڈاکٹر ز کی رائے اور حکومت احکامات پر عمل درآمد ضروری ہے آخر میں ڈاکٹر شاہینہ نے شاہین رضا کی مغفرت کے لیے دعا کرائی۔

شاہینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -