خانیوال: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 3ہزار من گندم برآمد

  خانیوال: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 3ہزار من گندم برآمد

  

خا نیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ رات گئے گندم کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک رہی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پل رانگو اور دیگر افسران نے ضلع کے خارجی راستوں پر ناکہ لگاکرگندم سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرکوں کی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال نے چک 28 دس آر میں حنیف نامی شخص کی آڑھت سے ذخیرہ کی گئی 3 ہزار من گندم قبضہ میں لے لی اس کے ساتھ ٹرک پر 650 بیگز گندم سرگودھا بغیر این او سی لے جانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے عید تعطیلات میں بھی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا ہدف پہلی ترجیح ہے عید ایام میں میں بھی خریداری سنٹرز کھلے رہیں گے- ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں -

مزید :

ملتان صفحہ آخر -