نشتر: کرونا وائرس سے ایک اورمریض جاں بحق، تعداد 62ہوگئی

    نشتر: کرونا وائرس سے ایک اورمریض جاں بحق، تعداد 62ہوگئی

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا دو اور مریض دم توڑ گئے،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 62ہو گئی،ادھر برن یونٹ میں زیر علاج تین مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،برن یونٹ کے 05 ڈاکٹر اور 07(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

نرسز پہلے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ملتان کے رہائشی 70سالہ سعید اور 55 سالہ محمد علی نے جمعہ کی صبح دم توڑ دیا یوں یکم اپریل سے 22مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 62ہو گئی ہیجبکہ برن یونٹ میں زیر علاج تین مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ برن یونٹ کے 05 ڈاکٹر اور 07 نرسز پہلے کی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں،دوسری جانب نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 37 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 01 مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 16مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -