کوٹ ادو: تنخواہیں چارماہ سے بند، پیف سکولز اساتذہ کے گھروں میں فاقے

  کوٹ ادو: تنخواہیں چارماہ سے بند، پیف سکولز اساتذہ کے گھروں میں فاقے

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس اور ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تقریباً4 لاکھ اساتذہ سمیت تحصیل کوٹ ادو کے سینکڑوں اساتذہ وزیر تعلیم کے وعدے کے باوجود عیدالفطر پر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

بھی تنخواہوں سے محروم ہیں،4 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ کے گھر رمضان المبارک میں بھی فاقے چلے رہے ہیں, اساتذہ کا کہنا ہے دکانداروں نے ادھار دینا بند کر دیا، گھروں کی چیزیں بک چکی ہیں، اب حالات یہ ہیں کہ خاندان سمیت خودسوزی کا سوچ رہے ہیں، اگر تنخواہیں ں نہ ملیں تو خود سوزی کر لیں گے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -