گگو منڈی: منی پٹرول پمپ میں خوفناک آگ، لوگوں کی دوڑیں

  گگو منڈی: منی پٹرول پمپ میں خوفناک آگ، لوگوں کی دوڑیں

  

گگو منڈی(نامہ نگار)منی پٹرول پمپ میں اچانک آگ لگ گئی شہرمیں دھویں کے بادل چھا گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر179۔ای بی بر لب نہر نصب غیر قانونی منی پٹرول پمپ میں صبح کے وقت اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

میں لے لیا آگ کے نتیجہ میں خوف ناک شعلے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے اور چار سو دھویں کے بادل چھا گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہریوں نے اپنی مدد آ[پ کے تحت آگ پر قابو پا لیا گگو منڈی اور گردونواح کے دیہات میں درجنوں غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگے ہوئے ہیں اور شہر کے مصروف کاروباری مراکز اور گنجان آبادیوں میں بغیر حفاظتی اقدامات لگے ہویہ پٹرول پمپ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس حکام اور انتظامیہ نے مجرمانہ چشم پوشی کرتے ہوئے ان غیر قانونی پمپ مالکان کو کاروبار کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام غیر قانونی غیر منظور شدہ منی پٹرول پمپس کو بند کیا جائے اور انہیں بھاری جرمانے کیے جائیں۔

دوڑیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -