ایف بی آر: آرٹی اوز کے سینئر انسپکٹر زتقرر ی کے منتظر

    ایف بی آر: آرٹی اوز کے سینئر انسپکٹر زتقرر ی کے منتظر

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے آر ٹی اوز کے سینئر انسپکٹرز کو تاحال نئی پوسٹوں پر تعینات نہ کیاجاسکا۔ سینکڑوں انسپکٹرز تقرری کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

مطابق فیڈرل بور ڈآف ریونیو(ا یف بی آر) نے ملتان سمیت ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے سینئر انسپکٹرز کو ان لینڈ ریونیوآفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا مگر ان کے تبادلے نہیں کئے گئے تھے۔ ترقی پانے والے ان لینڈ ریونیو آفیسرز پوسٹنگ کے منتظر تھے۔ ایف بی آر کی جانب سے ملتان کے 8، بہاولپور کے 12سمیت ملک بھر کے 228ان لینڈ ریونیو آفیسرز کو ترقی دی تھی اب ایف بی آر نے ان ملازمین کو آر ٹی اوز میں بطور ان لینڈ ریونیو آفیسرز کا م کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملتان سمیت ملک بھر کے ریجنل چیف کمشنرز نے گزشتہ روز ترقی پانے والے ان لینڈ ریونیوآفیسرز کو ریجنل ٹیکس دفاتر کی مختلف برانچز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -