ڈہرکی: اراضی تنازعہ پردوبرادریوں میں تصادم، 5افراد زخمی

  ڈہرکی: اراضی تنازعہ پردوبرادریوں میں تصادم، 5افراد زخمی

  

ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی کے نواحی علاقے کھمبڑا تھانہ کی حدود گاوں کراس بند کے مقام پر اراضی کے تنازعہ پر مزاری اور شاھ برادری میں تصام ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے سے مزاری برادری کے پانچ افراد زخمی ہو گئے مزاری برادری کے افراد نے زخمیوں کے ہمراہ نیشنل(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

پریس کلب کے سامنے قبضہ مافیا اور پولیس کی کارروائی نہ کرنے کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین حسین بخش مزاری، محمد رمضان مزاری، حضور بخش مزاری و دیگر نے بتایا کہ ہم اپنی زرعی زمین ہر کام کر رہے تھے کہ شاھ برادری کے 30 سے زائد اڈنڈہ اور کلہاڑی برادار فراد نے حملہ کرکیڈنڈوں اور کلہاڑیوں وار کر کے ہمارے پانچ افراد کو زخمی کر دیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ شاھ برادری کو علاقہ کے با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جو ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں مظاہرین نے کہا کہ کھمبڑا پولیس ہماری رپورٹ درج کرنے بجائے قبضہ مافیا سے ہمدردی کر رہی ہے اورہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -