اسلام نے معاشرت اور معیشت کے سنہرے اصول بتائے ہیں عبدالرحمن سلفی

اسلام نے معاشرت اور معیشت کے سنہرے اصول بتائے ہیں عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی نے اہالیانِ پاکستان کو عید کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ماہِ مقدس میں ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر خالصتاً دینی منہج کو سامنے رکھتے ہوئے دینی طلباء، یتامیٰ، مساکین، مستحقین اور آپ کے قرب و جوار میں رہنے والے بے شمار سفید پوش گھرانوں کے افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے-ماہِ صیام میں صدقہ و خیرات اور صدقۃ الفطر کی ادائیگی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے بیت المال میں جمع کروائیں - الحمدللہ مرکزی دارالامارت اور جامعہ ستاریہ الاسلامیہ ماہِ رمضان کے علاوہ سال کے 12 مہینے صوبہ سندھ، صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان اور خیرپختون خواہ میں قائم سینکڑوں مساجد و مدارس اور ان مدارس میں پڑھانے والے معلم، معلمات، خطباء اور دیگر ذمہ داران کو وظائف اور تنخواہیں جماعت کے فنڈ سے ادا کی جاتی ہیں - تمام مدارس کے ہزاروں طلباء و طالبات دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی حاصل کررہے ہیں -مولانا سلفی نے اپنے پیغامِ عید میں کہا کہ اسلام نے ہمیں معاشرت اور معیشت کے ایسے سنہرے اصول بتائے ہیں جن پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں جبکہ معیشت کو دوام بخشنا اور اس پر عمل کرنا اور کرواناحکومت وقت کی ذمہ داری ہے تاکہ دولت کی مساوی تقسیم کا دائرۂ کار وسیع کیا جاسکے- اس طرح ہم اپنے ملک سے غربت و ناداری میں گھرے ہوئے ہزاروں نہیں لاکھوں انسانوں کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرسکتے ہیں - علاوہ ازیں جماعت کے میڈیا ترجمان عبد الرحمن عابد حقانی کے مطابق امیر جماعت مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی کے ایم سی گراؤنڈ (نزد سول ہسپتال) میں 7:30 بجے جبکہ نائب امیر جماعت حافظ پروفیسر محمد سلفی جماعت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں 6:30 بجے نماز عید کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے-

مزید :

صفحہ آخر -