کورونا کیساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر بھی اپنانا ہے: ڈاکٹر مرا د علی
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) ای پی آئی ضلع ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ سے بھی اختیاطی تدابیر ضروری ہے اگر خدانخواستہ ڈینگی اور کرونا وائرس اکھٹے ہو جائیں تو پھر اس سے دس فیصد لوگ مریں گے جو کہ باعث تشویش ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لیویز لائن ملاکنڈ میں ضلع ملاکند کے مذہبی رہنماؤں اور علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی صاف پانی میں افزائش نسل کرتا ہے ان کی افزائش کی پسندیدہ جہگوں میں ڈرم، بالٹیاں، گملے، ٹینکیاں، ٹائیرزاور وہ جگہ جہاں بارش کا پانی جمع ہوسکتا ہے شامل ہیں۔ڈینگی مچھر ایک خاص وقت میں ینعی صبح یا شام کے اوقات میں حملہ کرتا ہے اس ہمیں پوراجسم ڈھانپنا چاہئے۔انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ کروناوائرس کیساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے اختیاطی تدابیر کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کریں۔