سرجانی میں پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

سرجانی میں پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی غربی کے علاقے سرجانی ٹاون میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے سرجانی ٹاون کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں شہریوں سے لوٹ مار کی، ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ ان کا پولیس سے سامنا ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل محبوب شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل محبوب کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک پولیس کانسٹیبل جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹے گئے سامان کے علاوہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -