نیول چیف کا طیارے کے حادثے پراظہارِ افسوس

  نیول چیف کا طیارے کے حادثے پراظہارِ افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا آج کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے اندوہ ناک فضائی حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔ نیول چیف نے کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کو جاری امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز اور امدادی ٹیم دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -