مہوش حیات،احمد شہزاد،محمد عامر کی وہاب ریاض کومبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد وہاب ریا ض کی بیٹی حوریہ کی پیدائش پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کے نامور کرکٹر زاحمد شہزاد، محمد عامر، عماد وسیم اور پاکستان کی نامور اداکارہ پرائیڈ آف پرفارمنس مہوش حیات جو کسی تعارف کی محتاج نہیں نے کرکٹر وہاب ریاض کو دوسری بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم وہاب ریاض کی خوشی میں شریک ہیں اور ان کی بیٹی کے بہتر مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔