پی آئی اے کا طبی عملے کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

  پی آئی اے کا طبی عملے کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

  

کراچی (پ ر) آج 27رمضان ہے آج ہی کے دن 73سال پہلے دنیا کا نقشہ تبدیل ہوا اور دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست پاکستان معرض وجود میں آئی لیکن کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیری 73سالوں سے تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں، اس کے لی ے انہوں نے 5لاکھ سے زیادہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کے ساتھ ساتھ اربوں کی املاک نذر آتش کی گئیں، نو ماہ سے کرفیو جاری ہے، کسی کو کچھ پتہ نہیں وہ کس حالت میں ہیں، 9لاکھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے باوجود انہوں نے اس تحریک کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے، پاکستان کشمیریوں کا وکیل بھی ہے، اور مسئلہ کشمیر کا فرق بھی اس کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ”مصلحتوں اور مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادی دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، قائداعظم کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، شہ رگ کی آزادی اور کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو تقویت دینے، اخلاقی، سیاسی، دینی سپورٹ کیلئے پاکستان بھر میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بیرون ممالک مہم کو تیز کرنے کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، آج 27رمضان المبارک کو لاہور میں کشمیریوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ”کشمیر شہ رگ پاکستان“ کی بنیاد رکھی گئی اور سید نصیب اللہ گردیزی کو چیئرمین منتخب کیا گیا، عید کے بعد دیگرعہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -