کسٹمز کی 2 مختلف کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد

        کسٹمز کی 2 مختلف کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں کسٹمز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز نے سٹی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاہور سے آنے والی بوگی سے اسمگل شدہ بھارتی سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان میں شیمپو، ہیر اسپرے، غیر ملکی ٹائر،ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹ دیگر اشیا شامل ہیں۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب کسٹمز نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پردوں کا کپڑا،رنگ اور فینسی بارڈرز برآمد کر لیے۔برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کے قریب ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -