ہاکی کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، چودھری عمران

ہاکی کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، چودھری عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار) ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی چوہدری عمران نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جس کو منظر عام پر لانے کی اشد ضرورت ہے اس وقت ہاکی ٹیم مشکلات کا شکار ہے او ر اس کو نکالنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کورونا نے قومی کھیل کو مزید نقصان پہنچایا ہے حالات جب بہتر ہوں گے تو کھیل کی ترقی کے لئے بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں مستحقین کی بھرپور مدد کررہاہوں اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مشکل میں ان کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کو بھی اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چوہدری عمران نے کہا کہ میرا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے اور یہاں پر بھی ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔