کراچی میں دکاندار نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  کراچی میں دکاندار نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب دکاندار بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہوگئے.تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب بلڈنگ سے گر کر دکاندار جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دکاندار عابد کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا، عینی شاہدین کے مطابق دکاندار خود بالائی منزل تک پہنچا اور اس نے چپل اتار کر چھلانگ لگائی.ذرائع کا کہنا کہ مرحوم دکاندار کی بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر دکان تھی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عابد کو کوئی گھریلو پریشانی نہیں تھی، عابد کو نہ ہی کوئی کاروباری پریشانی تھی۔صدر الیکٹرونکس ڈیلر رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کاروباری بدحالی کے سبب تاجر نے خودکشی کی، تاجر صوبائی اور وفاق حکومت کے سیاسی دنگل کے بھینٹ چڑھنے لگے، ایس او پیز کے تحت سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -