طیارہ حادثہ،کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایرجنسی نافذ

  طیارہ حادثہ،کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایرجنسی نافذ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایرجنسی نافذ کردی ہے۔اس ضمن وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کی علاج میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔حادثہ کے زخمیوں کو ہر ممکن بہتر سہولیات دی جائیں۔ اسپتال عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے واپس بلا لیا جائے۔ امن ایمبولینس کی حادثہ کے مقام پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -