کورونامیں مبتلافرنٹ لائن ہیروزکیساتھ انسانیت سوزسلوک کا انکشاف

  کورونامیں مبتلافرنٹ لائن ہیروزکیساتھ انسانیت سوزسلوک کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونامیں مبتلافرنٹ لائن ہیروزکیساتھ انسانیت سوزسلوک کا انکشاف سامنے آیا، کورونا کی تشخیص کے باعث کراچی کے سول اسپتال کی اسٹاف نرس اوروارڈ بوائے شوہر کو شہر بدر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونامیں مبتلافرنٹ لائن ہیروزکیساتھ انسانیت سوزسلوک کا انکشاف سامنے آیا، کورونا کی تشخیص کے بعد کراچی کے سول اسپتال کی اسٹاف نرس اور ان کے شوہر کو شہر چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا۔اسٹاف نرس شہناز نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا میں سول اسپتال میں اسٹاف نرس ہوں، ہم سی ایم ایس کمپانڈنشترروڈپررہائش پذیرتھے اور شوہر مجید میڈیکولیگل آفیسر کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف ہے۔شہناز کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران شوہرمیں کوروناکی تشخیص ہوئی، میں نے فوری شوہرکو15روزکیلیے گھرمیں قرنطینہ کردیا، آج سے7روزقبل علاقہ کمیٹی نے رات2بجے گھر پر دھاوا بولا، ہمیں کہاگیاتمہارے گھرمیں کوروناکامریض ہے اسے باہر نکالو، ہمیں 3سے4بجے کے درمیان گھرسے نکال دیا گیا۔اسٹاف نرس نے کہا کہ میں اپنے بیمارشوہرکو لے کر دوسرے شہر شفٹ ہوگئی، ایک جانب ہمیں سلام پیش کیاجاتاہے اورفرنٹ لائن ہیرو کہا جاتا ہے، ہمیں بتایا جائے کیا کوروناہم خرید کر لائے تھے؟ کیاپوری دنیامیں ہم واحد پیرامیڈیکل اسٹاف تھے جنہیں کوروناہوا؟ان کا کہنا تھا کہ اگرہمیں یہ بیماری لگ گئی تھی توہماراکیاقصورتھا، ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی گئی اورپوری فیملی کوہراساں کیا گیا، اپنی چھوٹی بچی کراچی چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ آئی ہوں، وزیراعظم عمران خان اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -