کاروبار دورانیہ بڑھانے میں نعیم میر نے اہم کردار ادا کیا،شاہد نذیر

کاروبار دورانیہ بڑھانے میں نعیم میر نے اہم کردار ادا کیا،شاہد نذیر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ نعیم میر کی کوششوں کی وجہ سے کاروبار کا دورانیہ بڑھایاگیا ہے ہم ان کا بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہی تاجروں کے حق کے لئے آواز بلند کی ہیں ان کی اس حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں انہو ں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کے بھی بے حد مشکور ہیں جن کی وجہ سے کاروبار کے دورانیہ میں اضافہ کیا گیا ہے ان کا یہ تاجر دوست فیصلہ بہت خوش آئند ہے جس کے مثبت ثمرات مرتب ہوں گے شاہد نذیر نے کہا کہ تاجر پاکستانی معشیت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہئیے ان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات حل ہوسکیں اور وہ بھی باعزت طریقہ سے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد بھی کاروبار کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملکی معشیت کا پہیہ چلتا رہے اور تاجر بھی خوشحال زندگی کا گزار سکیں۔

مزید :

کامرس -