عید،مستحق افراد کی مدد ہم سب کا فرض ہے،شاہ زیب خواجہ

عید،مستحق افراد کی مدد ہم سب کا فرض ہے،شاہ زیب خواجہ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) بزنس مین پینل کے چیئرمین شاہ زیب خواجہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وباء کا زور ہے ہمیں عید بھی منانی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو تحفظ دینے کے لئے جن احکامات کو جاری کیا ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ہم اس وباء سے جان چھڑا لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد نے عید کی شاپنگ کی ہے اور عید کی خوشیاں منارہی ہے مگر اس موقع پر ہمیں مستحق افراد کو بھی یاد رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عید ا ن کی بھی ہے اورغریب لوگ بہت مشکلات کاشکار ہیں ان کی بھی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے امید ہے کہ پاکستان میں جلد ہی حالات نارمل ہوجائیں گے اور کاروبار ایک مرتبہ دوبارہ سے معمول پر آجائے گا کیونکہ جب تک تجارتی سر گرمیاں بحال نہیں ہونگی ملک ترقی نہیں کریگا بس اس کیلئے ہم سب کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اسی میں عوام کافائدہ بھی ہے ۔

مزید :

کامرس -