قوم کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں، یو ایم ٹی

قوم کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں، یو ایم ٹی

  

لاہور (پ ر) وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں متعدد کاروبار پر یشانی سے دو چار اور معیشت زوال کا شکار ہے۔ایسے حالات میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی نوجوان متحرک قیادت میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی مالی وسائل،اخلاقی مدد و دیگر وسائل کہ فراہمی ہے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں خاص طور پر چھوٹے کاروبار زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر یو ایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کے فیکلٹی ممبران اپنی متحرک قیادت کے ذریعے ڈیجیٹل اور سوشل مارکیٹنگ، سیلز اینڈ پروموشن، عید اسٹاک مینجمنٹ، صارفین کو تلاش کرنا اور احکامات کا انتظام کرنے سمیت دیگر شعبہ جات میں چھوٹے کاروبار کیلیئے مفت مشورے و رہنمائی مہیا کرکے آنٹرپرینیورشپ کی ایک نئی ثقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی کے معزز اساتذہ کی کاوشوں کو خوب سراہا جو کرونا وائرس کی موجودہ صور تحال میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پہلے طلباء کیلیئے وظائف او ر اب مفت کارو باری مشورے اور رہنمائی، یو ایم ٹی لاک ڈاؤن کی مشکل حالات میں ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ابراہیم حسن مراد اگلی نسل کے نوجوان بزنس لیڈرز پیدا کرنے کیلیئے پہلے ہی ینگ فیلنھروپسٹ آ ف پاکستان کے نام سے فورم تشکیل دے چکے ہیں تاکہ یہ مستقبل کے لیڈرز اپنے ملک و قوم کی خدمت بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ مزید انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کو مدد فراہم کرنے کیلیئے اضافی اقدامات کرے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں کیونکہ تاجر ملک کی معشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -