موبائل ڈیوائس مینو فیکچر نگ پالیسی کی منظوری خوش آئند، خوشحال خان

موبائل ڈیوائس مینو فیکچر نگ پالیسی کی منظوری خوش آئند، خوشحال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی)حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری اور متعلقہ صنعت کو فروغ دینے کیلئے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری خوش آئند ہے، حکومت نجی شعبے سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مراعات کا اعلان کرے جس سے حکومتی توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار موبائل مینو فیکچرننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے معروف صنعتکار خوشحال خان نے حکومتی فیصلے پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت موبائل فون کی درآمد پر اربوں روپے سالانہ خرچ کئے جارہے ہیں، مقامی سطح پر موبائل فیکچرننگ سے نہ صرف اپنی ضروریات پوری ہوسکیں گی بلکہ ہم عالمی معیار کو اپنا کر برآمدات بھی شروع کر سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلہ میں موبائل فون بنانے والے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنے کے مواقع فراہم کرے تاکہ ہم ان کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -