ویٹرنری یونیورسٹی‘پوسٹ گریجویٹ طلبہ میں وظائف تقسیم

ویٹرنری یونیورسٹی‘پوسٹ گریجویٹ طلبہ میں وظائف تقسیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے با ئیو سیفٹی لیول تھری لیبا رٹری میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی جانب سے رضا کا را نہ طور پر کرو نا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کر نے کی خد مات کو سرا ہتے ہو ئے گذ شتہ روز وظیفہ چیک تقسیم کیئے۔با ئیو سیفٹی لیبا رٹری میں پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے مو صول ہو نے والے 5000 کرونا وائرس کے مشتبہ نمو نو ں کے کامیا بی کے ساتھ تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے لیبا رٹری کا دورہ کیا اور لیبا رٹری میں کرو نا ٹیسٹ کر نے والی ٹیم سے ملا قا ت کی۔ اُنہو ں نے چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف ما ئکر و بیا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب اور ان کی ٹیم کی اس سلسلے میں رضا کا را نہ طور پر پیش کی جانے والی انتھک کا وشو ں کو سرا ہا۔ اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی بیما ریو ں کی تشخیص میں اپنی بہترین صلا حیتو ں کو برؤ ے کار لا کر حکومت پنجاب کے شا نہ بشا نہ کرو نا وائر س کے خلا ف جنگ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیئے پر عز م ہے۔یاد رہے 7 اپر یل 2020 میں چا نسلر /گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپار ٹمنٹ آف ما ئکرو بیا لو جی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایمر جنگ پیتھو جنز پر تحقیق اور ٹیسٹ کے لیے بائیوسیفٹی لیول تھری لیبا رٹری کا افتتا ح کیا تھا۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لیبا رٹری کی ایویلو ایشن کی اوراس لیب میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر نے کی منظوری بھی دی تھی۔

مزید :

کامرس -