کورونا سے مزید 19افراد جاں بحق، 2133نئے کیس سامنے آگئے، امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران25ہزار نئے کیسز رپورٹ، تین دن تک امریکی پرچم سرنگو رہے گا

کورونا سے مزید 19افراد جاں بحق، 2133نئے کیس سامنے آگئے، امریکہ میں چوبیس گھنٹوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1071 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 51653 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2133 کیسز سامنے آئے ہیں اور 19 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 959 کیسز اور 4 ہلاکتیں، پنجاب 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز 2ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20،883 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 690 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے.پنجاب سے کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور آج کی مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا ہے لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات ہوئیں جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد سمجھی جائے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ا?زاد کشمیر سے ا?ج کورنا کے مزید 10کیسز سامنے ا?ئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے جمعرات کو کورونا کے مزید 106 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3074 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 724 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں دوسری طرف حکومت پنجاب نے عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے تھیٹر اور ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی اصولی منظوری دے دی۔سردار عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت سے تھیٹرز بارے ایس اوپیز مانگ لئے۔ وزیراعلی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس بارے ایس او پیز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق سخت ایس او پیز کے تحت ان شعبوں کو بھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، حکومت پنجاب فنکار برداری کی معاشی مشکلات دیکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی اجازت کے بعد ملتان میں بھی بند مزارات کو کھول دیا گیا۔محکمہ اوقاف کی جانب سے فوری طور پر حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملتان کے تمام درباروں کو کھول دیا گیا۔ درگاہ حضرت بہاؤالدین زکریا،حضرت شاہ رکن الدین عالم اور درگا شاہ شمس تبریز کے درباروں پر کلورین والے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا جب کہ درگاہ مین آنے والے زائرین کے ہاتھوں کو دھونے کا بھی انتظام کیا گیا۔
کورونا ہلاکتیں

نئی دہلی، واشنگٹن، ماسکو، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی بھارت میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہو گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر رکھی ہے تاہم انھوں نے کم کورونا کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک ایک دن میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد افراد اب تک جان کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔روس میں بھی ایک روز میں ریکارڈ 150 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد ماسکو میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 249 ہو گئی ہے جب کہ 8 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد روس 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔امریکا میں ایک ہی دن میں کورونا سے ایک ہزارسے زائد اموات اورپچیس ہزارنئے کیسز سامنے آگئے، امریکا میں تین دن تک پرچم سرنگوں کیاجائیگا۔ایک ہی روزکے دوران بارہ سوتریسٹھ اموات اورپچیس ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعدادسولہ لاکھسے زائد جبکہ ہلاکتیں بھی چورانوے ہزارسات سوسے تجاوزکرگئیں۔ادھرامریکی صدرخود حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد سے گریزاں ہیں۔ ریاست مشی گن میں فوڈ فیکٹری کے دورے پرماسک اتار دیا اور کہاروزکورونا ٹیسٹ ہوتاہے، اس لیے اسے پہنناغیرضروری ہے اورمیں میڈیا کوبھی یہ دیکھنے کی خوشی نہیں دیناچاہتاتھا۔ٹرمپ نے کورونا سے جان کی بازی ہارنے والے امریکیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلیے تین دن تک پرچم سرنگوں کرنیکا اعلان کردیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736، اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مھطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں، اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔
عالمی ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -