ترقی لینے سے انکارکرنیوالے پٹواریوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ

ترقی لینے سے انکارکرنیوالے پٹواریوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ

  

لاہور (عامر بٹ سے)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایکشن لے لیا، سینارٹی لسٹ میں شامل پٹواری ایک ماہ کے اندر اپنی پروموشن کیلئے درخواست دیں گے۔ ترقی لینے سے انکارکرنے والے پٹواریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کابھی عندیہ، ان کو پٹوار سرکل سے سرنڈر کردیا جائے گا تفصیلات کے مطابق سینارٹی لسٹ میں شامل ضلع لاہور کے 24 پٹواریوں کی ڈی پی سی ایک ماہ کے اندر کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے اعلامیہ کے مطابق سینارٹی لسٹ میں شامل پٹواری سید تصور حسین شاہ، شفاقت علی، اسلم پرتاب، ممتاز علی کانجن، سجاد حسین، راشد مسیح کو پروموشن دی جارہی ہے جبکہ عبدل مجید حلیم، محمد منشا، مشتا ق مسیح، ظفر عباس شاہ اور محمد سیلم کے نام بھی سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ جمیل احمد، مشتاق احمد، خورشید احمد، ظہور طاہر حسین، ریاض علی، جمیل احمد،نذیر احمد،رمضان، عبدالغفور، خالد حسین، رانا خلیل احمد، محمد ارشد خان اور محمد منشا کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -