عید کی خوشیوں میں نادار لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے

عید کی خوشیوں میں نادار لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ پوری قوم کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں،عید کے پر مسرت موقع پر صاحب حیثیت افراد اپنے نادار بہن بھائیوں کا بھی خاص خیال رکھیں اور ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ رمضان المبارک کی رحمتوں والی قیمتی گھڑیاں اختتام پذیر ہو چکی ہے اس لئے ہم سب کورمضان المبارک کے مہینے کی طرح ہی پورا سال اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہم سب کو ایسے کام کرنے چاہیے کہ اللہ سارا سال رحمتوں کی بارش رکھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -