الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کے ُدکھ میں برابر کی شریک،محمد عبدالشکور

الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کے ُدکھ میں برابر کی شریک،محمد عبدالشکور

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہونے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ اس المناک سانحے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ریسکیو کا کام کیا۔الخدمت کے 100سے زائد رضاکاران نے زخمیوں ا ور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقہ مکینوں سمیت امدادی ٹیموں کے 1ہزار سے زائد افراد کے لئے افطارکا انتظام بھی کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہوگی کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ سانحے میں وہ شہدا جو دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں ان کی میتوں کو ان کے لواحقین تک پہنچانے کے لئے الخدمت اپنی ایمبولینسیں اور میت گاڑیاں فراہم کرے گی۔ یہ ہماری اولین خدمت ہوگی کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -