وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی، ہمایوں اختر

وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی، ہمایوں اختر

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات پرملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق فوری قانون بنانے کی ہدایت کی ہے جو حکومتی سطح پر شفافیت قائم کرنے میں مزید معاون ثابت ہوگا،عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کئے گئے پارٹی منشور کے ایک ایک نقطے پر عمل پیرا ہیں اور اس کیلئے انہوں نے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں جنہیں پوری قوم سراہا رہی ہے۔ اگرہم نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے اور دنیا کے مہذ ب معاشروں کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

اور وزیر اعظم عمران خان اس جانب عملی طور پر پیشرفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے ان میں اصلاحات نا گزیر ہیں جس پر حکومت پہلے ہی کام کا آغاز کر چکی ہے جس سے ہمارے نظام کا ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور کسی کوسیاسی طو رپر مداخلت کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں اور کمزور طبقات کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، عوام اور کاروباری طبقے کوچاہیے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طے کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -