تحقیقات میں سرکاری عمارتیں اورریکارڈ نہیں جلا،مسرت جمشید چیمہ

تحقیقات میں سرکاری عمارتیں اورریکارڈ نہیں جلا،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(پ ر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی سطح پر ہونے والی تحقیقات کے دوران سرکاری عمارتیں اور ان میں موجود ریکارڈ جل کر خاکستر نہیں ہوا اور تحقیقات مکمل ہوئیں۔رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اچھل کود سے اپنے متعلق حقائق کو جھٹلا نہیں سکتی،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مستقبل میں سیاست کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے شفافیت کے متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا ہوگا،حکومت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اقدامات کے ساتھ معاشی پہیے کو رواں دواں رکھنے کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ شوشہ بھی چھوڑا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عامر پر نہیں لائی جائے گی۔

لیکن وزیر اعظم عمران خان نے رپورٹ منظرعام پر لا کر اپوزیشن کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانے کے لئے واویلا کر رہی ہے لیکن اس سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔ ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوششیں ترک نہیں کی گئیں بلکہ بھرپور اقدامات جاری ہیں، حکومت کمزور طبقات سمیت تاجروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ساتھ معاشی پہیے کو رواں دواں رکھنے کے لئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -