صحافی کالونی کے مین گیٹ پر سرکاری اراضی پر قبضہ، متعلقہ افسران کارروائی سے گریزاں

صحافی کالونی کے مین گیٹ پر سرکاری اراضی پر قبضہ، متعلقہ افسران کارروائی سے ...

  

لاہور(اپنے نمائند ے سے) ہربنس پورہ صحافی کالونی میں وفاقی حکومت کی چھ کنال سرکاری اراضی پر قبضہ، محکمہ ریونیو کے افسران کارروائی کرنے سے قاصر نکلے، تفصیلات کے مطابق دن ڈیہارے صحافی کالونی کی مین انٹرس کے ساتھ وابستہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے غیرقانونی پختہ تعمیرات کا سلسلہ شروع کروا دیا گیا۔قبضہ الیاس گجر اور میاں طارق نامی شخص کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی آٹھ کنال سرکاری اراضی پر قبضہ متعلقہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس سے ساز باز ہو کر کیا جارہا ہے۔ 20 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے جانے والا ریونیو سٹاف دباؤ اور مزاحمت پر کارروائی کرنے کی بجائے سرکاری مشنری سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔مقامی لوگوں کاشدید احتجاج، ڈپٹی کمشنر اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -