غرباء و مساکین کی خدمت میں اللہ کی خوشنودی کا راز پہنا ہے

غرباء و مساکین کی خدمت میں اللہ کی خوشنودی کا راز پہنا ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ اہل وطن کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں،عید الفطر کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کے لئے تمام صاحب ثروت اور صاحب حیثیت افراد کو چاہئے کہ اپنے معاشرے اور ارد گرد کے ماحول میں بسنے والے غرباء،مساکین،یتیموں،بیواؤں،سفید پوش لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کیونکہ اسی میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا راز پنہا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت ماہ رمضان کی برکات کا صدقہ سب کی مشکلات کو آسان فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -