ہربنس پورہ تا جلو کینال روڈ کی کارپٹ تعمیر شروع نہ ہونے کیخلاف تحریک التوا کار اسمبلی میں جمع

ہربنس پورہ تا جلو کینال روڈ کی کارپٹ تعمیر شروع نہ ہونے کیخلاف تحریک التوا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کے مطابق ہربنس پورہ سے جلو تک کینال روڈ کو کارپٹنگ کیلئے 6 روز قبل اکھاڑا گیا، مگر کارپٹنگ کا عمل شروع نہ کیا گیا۔19 اپریل کو شروع ہونیوالے تعمیراتی کام کو ایک ماہ گزر گیا۔ پہلے مرحلے میں کام تیز رفتاری سے ہوا جبکہ دوسرے مرحلے میں سست روی کا شکار ہوگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -