شوگر کمیشن رپور ٹ میں جہانگیر تر ین کو بچانے کی ہر ممکن کو شش کی گئی، سلیم ر ضا

شوگر کمیشن رپور ٹ میں جہانگیر تر ین کو بچانے کی ہر ممکن کو شش کی گئی، سلیم ر ضا

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شوگر کمیشن رپور ٹ اد ھا تیتر ادھا بٹیر ہے،جہانگیر تر ین کو بچانے کی ہر ممکن کو شش کی گئی، ساز ش کے تحت رپور ٹ میں شریف خاندا ن کوشامل کیا گیا،کمیشن نے چینی برآمد کرنے کے اصل ذمہ دار عمران خان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ فائدہ اٹھانے والوں نے ساری زندگی عمران خان صاحب کا کچن چلایا،عمران خان کا چینی انکوائری کمیشن بنانا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

انہو ں نے کہاکہ شریف خاندان کی کسی مل نے ایک دھیلے کی چینی برآمد نہیں کی، نواز شریف کی رمضان شگر مل بند پڑی ہے، رپور ٹ میں حکومتی افراد کو بچانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کیے گئے۔ انہو ں نے کہاکہ چینی تحقیقا تی ر پور ٹ ہی حکومت کے خا تمے کا سبب بنے گی ان شا ء اللہ عید کے بعد حکومت کا بوری بستر گو ل ہو نے والا ہے۔عمران نیازی اپنی کرپٹ کا بینہ کے ہمراہ بکرا عید جیل میں منا ئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -