ملک کو نقصان پہنچانے والو ں کو معا فی نہیں ملے گی

ملک کو نقصان پہنچانے والو ں کو معا فی نہیں ملے گی

  

لاہور (پ ر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والو ں کو معافی نہیں ملے گی۔ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے،آٹا چینی انکوائری کمیشن پر اعتراض کرنیوالے سیاسی مخالفین کو ناکامی دیکھنا پڑیگی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں۔

مت نے ایسی تحقیقات کرائی ہے جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب کیا ایسی جرات پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہے، یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرز حکومت کی علامت ہے، سابقہ ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ماضی میں اشرافیہ کی ضروریات اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جاتی تھیں مگر پی ٹی آئی حکومت میں ایسا نہیں ہورہا۔ ملک لو ٹنے والے کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -