چینی رپور ٹ پر(ن) لیگ کا شور شرابا فطر ی ہے، سمیرا ساہی

چینی رپور ٹ پر(ن) لیگ کا شور شرابا فطر ی ہے، سمیرا ساہی

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چینی رپور ٹ پر شہباز شریف کیو ں چیخ رہے ہیں،کر پشن کا خا تمہ اورکر پٹ ما فیا کی سر کو بی مو جود ہ حکومت کی تر جیحا ت میں نمایا ں طور پر شامل ہے، جن لو گو ں نے گاجر یں کھا ئی ہیں آ ج ان کے پیٹ میں ہی در د ہورہاہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مریم اورنگر یب حقا ئق کو تو ڑ موڑ کر پیش کررہی ہے چینی بحران کے اصل ذ مہ دار شریف برداران ہے حقا ئق سامنے آ نے پر شریف فیملی کی چیخیں کیو ں نکل رہی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے اور پرائے کا خیا ل کیے بغیر کر پشن کرنے والو ں کے چہرے بے نقا ب کررہی ہے جو سابق دور میں کبھی بھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں کی کر پشن کے باعث ملک میں عا ر ضی مہنگا ئی ہو ئی مگراب عوام کو ر یلیف دینے کیلئے حکومت کی کو ششیں ر نگ لا رہی ہیں ان شا ء اللہ بہت جلد عوام کو مصنوعی مہنگا ئی اور مہنگا ئی کرنے والے نظر نہیں آ ئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -