عید کی نماز کے دوران حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، علامہ راغب نعیمی

عید کی نماز کے دوران حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، علامہ راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اہل اسلام عیدالفطرروایتی مذہبی جوش وجذبہ سے منائیں جو معمر افراد بیماری کی وجہ سے مساجد میں نہیں آسکتے وہ گھر میں نماز چاشت ادا کر یں۔کرونا کی اس وباء میں اگرچہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی عبادات کی ادائیگی کی جائے۔ عبادت میں اضطراری کیفیت کی وجہ سے دی جانے والی رعایت صرف زمانہ وباء تک محدود ہوں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃالوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ صدقہ فطر کاادا کرناواجب ہے رسول اکرم ﷺ نے اس کی مقدار ایک صاع کھجور، جو، منقہ اور پنیر مقرر فرمائی ہے۔ یہ اجناس کے علاوہ نقد رقوم میں بھی دیا جاسکتا ہے۔ یہ آزاد غلام مردو عورت چھوٹے بڑے تمام مسلمانوں کی طرف سے ادا کیا جائے گا اگر کوئی اسے چند ایام قبل بھی ادا کرنا چاہے تو کوئی حرج نہیں ادا ہوجائے گا۔ گندم سے 100روپے، جو سے200روپے، کھجور سے700روپے اور منقہ سے2400روپے صدقہ فطر فی کس ادا کیا جائے اور اپنی حیثیت کے مطابق ادا کیا جائے نہ کہ سارے مسلمان گندم کے مطابق دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -