عید نفرتیں مٹا کر محبتیں بانٹنے کا نام ہے،پا ک چائنہ بزنس کمیونٹی

عید نفرتیں مٹا کر محبتیں بانٹنے کا نام ہے،پا ک چائنہ بزنس کمیونٹی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پا ک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ،چیئرمین حاجی فداحسین،صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ خان،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ عید نفرتیں مٹا کر محبتیں بانٹنے کا نام ہے،عید کی مناسبت سے نئے کپڑوں کی تقسیم،مالی امداد،راشن کی تقسیم اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا ء کی فراہمی کے لئے مستحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانا ہو گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیاں اس وقت حاصل ہوں گی جب ہم مستحقین کو بھی ان خوشیوں میں شامل کرکے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے بہترین طریقہ سے مستفید ہو سکیں گے۔تمام اہل اسلام کو عید مبارک ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -