مرکزی صدر کی ہدایات کی روشنی میں عید پر کوئی تقریب نہیں ہو گی: سردار بابک

  مرکزی صدر کی ہدایات کی روشنی میں عید پر کوئی تقریب نہیں ہو گی: سردار بابک

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایات کی روشنی میں عید کے موقع پر کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں ہوگی اور عید انتہائی سادگی سے منائی جائیگی۔ تمام عہدیداران، صاحب الرائے مشران اور پارٹی کارکنان پارٹی پالیسی کو اپنانے کے پابند ہیں۔ اسی طرح عید کے موقع پر انکے حجرے میں بھی کوئی عید ملاقات نہیں ہوگی۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ تمام کارکنان اور ساتھیوں سے درخواست ہوگی کہ وہ عید اپنے گھروں پر انتہائی سادگی سے منائیں۔ اسفندیارولی خان کے دانشمندانہ فیصلے کی پورے ملک میں تقلید ہورہی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے احتیاط انتہائی لازمی ہے اور ہم سب کو محتاط ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہجوم بنانے اور معمول کے مطابق عید کی خوشیاں منانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو غرباء اور ضرورتمندوں کی خدمت اور مدد کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ اس آفت سے پوری انسانیت کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -