پشاور میں پولیس کی کارروائی 4 گرفتار،منشیات برآمد

  پشاور میں پولیس کی کارروائی 4 گرفتار،منشیات برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران آغہ میر جانی شاہ اور پھندو کی حدو د میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر 9کلو گرام کے قریب ہیروئین اور 4 کلو گرام چرس اور 4سو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کرونا وائرس کی ممکنہ تدارک کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جس کیدوران ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمران الدین نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاکشال قبرستان پر کاروائی کے دوران دو مشکوک اشخاص جعفر ولد باڑے وال اور مشہور منشیات فروش نور محمد عرف واسکٹی ولد شیر محمد ساکنان قمر دین گھڑی کو روک کر تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 9کلو گرام کے قریب ہیروئین اور دو کلو گرام چرس اور 4سو گرام آئس برآمد کر کے گرفتار کرلیااسی طرح ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے منشیات فروش عدنان ولد نادر اور فیصل عرف کوبرا ولد عمر ساکنان اخون آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے اابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے قبضے مجموعی طور پر 9کلو گرام کے قریب ہیروئین اور 4 کلو گرام چرس اور 4سو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -