نکاح کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دولہا بھائی سمیت گرفتار

  نکاح کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دولہا بھائی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے نکاح کی خوشی فائرنگ کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، تینوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ شہید گلفت حسین شہید کی حدود میں دولہا اصغر خان نے اپنی نکاح کی خوشی میں بھائی اور دوست کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی جو فائرنگ کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، پشاور پولیس کی میڈیا پریس کور ٹیم کی جانب سے ویڈیو اور ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی نشاندھی کے بعد ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں ملزمان دولہا اصغر خان سمیت ارشد ولد شہزاد گل اور مہران ولد اول گل کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ تین عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے