صوابی،فضل کو نقصان پہنچانے پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق

  صوابی،فضل کو نقصان پہنچانے پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع پونٹیا میں تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچانے پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر تنویر ولد بخت بہادر سکنہ پونٹیا نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا چچا لعل باچا ولد گل بہادر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ گل بہادر نے اپنے والد کے قتل کی دعویداری تنویر پر کی ہے اور وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ ملزم نے تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچایا تھا دریں اثناء موضع سپین کانی میں شمس الرحمن سکنہ سپین کانی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا مجروح نے دعویداری لقمان پر کی ہے۔ اور وجہ عناد زبانی تکرار بیان کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -